Browse and download our factsheets in Urdu

For some people, it is necessary to use continence products such as pads, pants, catheters, urine drainage bags or bedding protection products to manage their condition. For some people, the continence products may be needed long term. Consequently, the cost of these products becomes very expensive, putting unreasonable pressure on the household budget.کچھ لوگوں کیلئے اپنی حالت میں رہنے کیلئے کانٹی نینس (پاکیزگی) کی مصنوعات جیسے پیڈس، پتلولیں، کیتھیٹرس، پیشاب کو جمع کرنے کے تھیلے یا بستر کو محفوظ رکھنے والی اشیاء۔ بعض افراد کو کانٹی نینس کی مصنوعات کی لمبے عرصے تک ضرورت رہتی ہے۔ نتیجے میں ان مصنوعات کی لاگت بہت زیادہ ہوجاتی ہے اور گھر کے اخراجات پر غیر ضروری دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
A continence clinic or the National Continence Helpline can provide you with contact details for suppliers of continence products. They can also provide you with information about your eligibility for funding schemes, which may assist with the ongoing costs of purchasing and replacing continence products.کانٹی نینس کا دواخانہ یا نیشنل کانٹی نینس ہیلپ لائن آپکو کانٹی نینس کی مصنوعات فراہم کرنے والوں سے رابطے کی تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں۔ وہ فنڈ کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے آپکی اہلیت کے بارے میں معلومات بھی فراہم کر سکتے ہیں جس سے آپکو کانٹی نینس کی مصنوعات کی خریداری کیلئے چلتے رہنے والے اخراجات میں تعاون مل سکتا ہے۔
Note: An assessment by a continence nurse advisor is recommended to ensure that you or the person you are caring for uses the most appropriate continence product, including the correct fit and application of the product.نوٹ: ایک مشیر کانٹی نینس نرس کی طرف سے ایک تعین کی سفارش کی ضرورت ہوگی کہ آپ وہ شخص ہیں یا اس شخص کی دیکھ بھال کرنے والے شخص ہیں جسکومناسب ترین کانٹی نینس مصنوعات بمعہ مناسب سائزاستعمال کرنا ہوتی  ہیں۔
There are various funding schemes available for continence products funded by the Australian Government. These schemes have differing eligibility criteria and funding allocations, and it is important to note is that you may be eligible to apply for government funding through several schemes. Australian Government funding schemes are open to all Australian citizens who meet the eligibility criteria, regardless of which state of Australia they live in.کانٹی نینس مصنوعات کیلئے کئی مالیاتی منصوبے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے موجود ہیں۔ ان پروگراموں میں اہلیت کے مختلف معیاراورمختص رقوم موجود ہیں اور یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ آپ میں مالی امداد کیلئے کئیسرکاری اداروں کی اہلیت ہو سکتی ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت کے مالیاتی پروگرام ان تمام آسٹریلین لوگوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں جو اہلیت کے معیار پر پورے اترتے ہیں خواہ وہ کسی بھی ریاست میں رہتے ہوں ۔
There is also a range of state/territory government funding schemes available. For more information please contact the National Continence Helpline 1800 33 00 66. If you have any English language difficulties you can contact the Helpline by using the telephone interpreter service. Call 13 14 50. At first, a person will answer the call in English, name the language you speak and wait on the phone. You will be connected to an interpreter who speaks your language, then tell them you want to call the National Continence Helpline on 1800 33 00 66. Wait on the phone to be connected and the interpreter will assist you to speak with a continence nurse advisor. Telephone interpreter services are provided free of charge to you.ریاستی اور ٹیریٹری حکومتوں کی کئی مالیاتی اسکیمیں بھی دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کیلئے نیشنل کانٹی نینس ہیلپ لائن سے 1800 33 00 66 پر بات کریں ۔ اگر آپکو انگریزی زبان کی کوئی مشکل ہے تو ٹیلیفون انٹرپریٹر سروس کی ہیلپ لائن سے بات کریں۔ 13 14 50 پر فون کریں۔ پہلے اپ کو ایک شخص انگریزی میں جواب دیگا اسے آپ اپنی زبان بتا دیں اور فون پر انتظار کریں۔ پھر آپکی بات ایک ایسے انٹرپریٹر سے ہوگی جو آپکی زبان بولتا ہے۔ اسے بتائیں کہ آپکو نیشنل کانٹی نینس ہیلپ لائن سے1800 33 00 66پر بات کرنی ہے ۔ پھر آپ انتظار کریں جبتک کہ فون ملایاجائے، اس دوران انٹرپریٹر آپکو مشیر کانٹی نینس نرس سے بات کرنے میں مدد کریگا ۔ ٹیلیفون انٹرپریٹر سروس اپکو بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہے۔
0

Last Updated: Thu 01, Jun 2023
Last Reviewed: Tue 17, Mar 2020