The prostate is a gland that only men have. It is about the size of a walnut and sits below the neck of the bladder, surrounding the bladder outlet (the urethra). The prostate makes a milky fluid, which is part of semen and feeds the sperm. As men age, the prostate gland gets bigger. This happens over many years and for some men this can cause bladder problems. Poor bladder control can also happen due to other health issues. Men with poor bladder control can be upset and embarrassed by this problem. If you have changes in your bladder control, or concerns about your prostate gland, talk to your doctor or continence advisor. |
پروسٹیٹ ایک ایسا غدود ہے جو صرف مردوں میں ہوتا ہے۔ یہ اخروٹ کے برابر ہوتا ہے اور مثانے کی گردن کے نیچے، مثانے سے باہر نکلنے کے راستے کے ارد گرد یعنی پیشاب کی نالی کے گرد ہوتا ہے۔ پروسٹیٹ ایک دودھیا مائع بناتا ہے جو منی کا حصہ ہوتا ہے اور نطفے کوغذا فراہم کرتا ہے۔ جیسے مردوں کی عمربڑھتی جاتی ہے پروسٹیٹ کے غدود بھی بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ یہ کئی برسوں میں ہوتا ہے اور کچھ مردوں میں یہ مثانے کےمسائل پیداکرسکتا ہے۔ مثانے کا خراب کنٹرول صحت کےدوسرے مسائل کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ مثانے کا خراب کنٹرول رکھنے والے لوگ اس مشکل سے پریشان اور شرمندہ ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کے مثانے کے کنٹرول میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں یا آپ اپنے پروسٹیٹ غدود کی وجہ سے متفکر ہیں تو اپنے ڈاکٹر یا کانٹی نینس ایڈوائیزر سے بات کریں۔ |
What are some common prostate problems?
|
پروسٹیٹ کی کچھ عام مشکلات کیا ہیں؟
|
How do I know if I have a prostate problem?If you have one or more of these issues, you may have a prostate problem:
Some of these problems may not be due to the prostate. For instance, some medicines may cause the bladder to store up urine. Your doctor or continence advisor can help you find the cause of your problem. |
مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ مجھے پروسٹیٹ کا مسئلہ ہے؟اگر آپکو ان میں سے ایک یا اس سے زیادہ مسائل ہیں تو آپکو پروسٹیٹ کا مسئلہ ہو سکتا ہے:
ان میں سے کچھ مسائل پروسٹیٹ کی وجہ سے نہيں ہوتے۔ جیسے کہ بعض دوائیں مثانے میں پیشاب کو جمع کر دیتی ہیں۔ آپکا ڈاکٹر یا کانٹی نینس کا مشیر آپ کو آپکی مشکل کے بارے میں معلوم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ |
How can my prostate cause bladder problemsBlocking of the urethra (the urine tube): As the prostate grows larger, it may block the bladder outlet and stop the bladder from emptying. In some cases, urine may get stored up until it starts to leak out. If this happens, see a doctor straight away. An overactive bladder can be caused by the bladder working extra hard to get past a blockage. An overactive bladder can tighten without your control, causing an urgent need to pass urine. After surgery to ease the blockage you may still have an urgent need to pass urine, and it could get worse for a few weeks, until the bladder goes back to normal. Surgery for prostate problems can damage the muscle and nerves of the bladder outlet in a few cases. This can cause poor bladder control. If it occurs it is almost always short-lived, though major surgery for prostate cancer can lead to long term bladder control problems. |
میرے پروسٹیٹ سے مثانے کی مشکلات کیسے ہوسکتی ہیں؟یوریتھرا (پیشاب کی نالی) کو بند کرنا: جب پروسٹیٹ بڑا ہوجاتا ہے تو یہ مثانے کو مسدود کردیتا ہے اور مثانے کو خالی ہونے سے روکتا ہے۔ بعض صورتوں میں پیشاب اس وقت تک جمع ہوتا رہتا ہے جب تک کہ یہ باہر لیک نہ ہو جائے۔ اگر ایسی صورت ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ایک مثانہ غیرضروری طورپرمصروفاس لئے ہوسکتا ہو کہ اسے بند راستے کی وجہ سے بہت زیادہ کام کرنا پڑ رہا ہو۔ غیرضروری طورپرمصروف مثانہ آپکے قابو کے بغیر سخت ہوجاتا ہےاس سے پیشاب کرنے کی ضرورت شدید ہوجاتی ہے۔ آپریشن کے بعد رکاوٹ تو کم ہوجاتی ہے لیکن پھر بھی پیشاب کی شدید ضرورت محسوس ہوسکتی ہے اور چند ہفتوں میں یہ اور صورت مزید خراب ہو سکتی ہے جب تک کہ مثانہ واپس معمول پرنہ آجائے۔ بعض صورتوں میں پروسٹیٹ کےآپریشنسے مثانے کے اعصاب اور عضلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سے مثانے کا کنٹرول خراب ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتو یہ ہمیشہ بہت کم عرصے کیلئے ہوتا ہے البتہ پروسٹیٹ کینسر کا بڑا آپریشن مثانے کیلئے طویل عرصے کی مشکلات پیدا کرتا ہے۔ |
How can poor bladder control be treated?First, your doctor or continence advisor will want to look for the causes of your poor bladder control, such as prostate disease, infection, diabetes or some medicines. There are a few ways that poor bladder control due to prostate disease can be treated. 1. Check up with your doctor After a talk with your doctor, you may feel that you do not need any treatment. Poor bladder control can get better with time, or with simple changes to your daily habits. See the leaflet 'Good Bladder Habits for Everyone'. 2. Medicines There are a number of medicines that can help with bladder control. Ask your doctor about these. 3. Prostate Surgery If your prostate is the problem, then surgery can remove all or part of the gland. The type of surgery will depend on the size of the prostate gland. 4. Bladder Training A program of bladder training can help the bladder to hold more urine without leaks or urgent feelings, even for those with an overactive bladder. 5. Pelvic Floor Muscle Training Pelvic floor muscle training builds up the muscles that control how well the bladder and bowel work. Learn how to train your muscles before surgery and start as soon as you can after surgery (See the leaflet “Pelvic Floor Muscle Training for Men”). 6. Continence Products There is a wide range of continence products to help cope with urine leaks (See the leaflet “Continence Products”). Make sure you know enough about what the problem is, what treatments there are, how well they work, and what might go wrong, so that you can choose the treatment that is best for you, with your doctor’s help. |
مثانے کےخراب کنٹرول کا علاج کیسے ہو سکتا ہے؟پہلے تو آپ کے ڈاکٹر یا کانٹی نینس کے مشیرآپکے مثانے کے خراب کنٹرول کی وجہ جاننا چاہیںگے جیسے کہ پروسٹیٹ کی کوئی بیماری، انفیکشن، ذیابیطس یا کچھ دوائیں۔ چند طریقےموجود ہیں جن سے پروسٹیٹ کی بیماری سے خراب ہونے والےمثانے کےکنٹرول کاعلاج ہوسکتا ہے: 1. اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد آپ محسوس کرینگے کہ آپکو کسی علاج کی ضرورت نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یا اپنی روزمرہ کی عادات میں تبدیلی سے خراب مثانے میں بہتری آجاتی ہے (دیکھئے کتابچہ "مثانے کی اچھی عادتیں ہر ایک کیلئے")۔ 2. ادویا کئی ایسی دوائیں موجود ہیں جوکہ مثانے کے کنٹرول میں مدد دے سکتی ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں مشورہ کیجئے۔ 3. پروسٹیٹ کا آپریشن اگر آپکو پروسٹیٹ کےمسائل ہیں تو آپریشن سےتمام یا غدود کے کچھ حصے نکالےجا سکتےہیں۔ آپریشن کا طریقہ پروسٹیٹ کے غدود کے سائز پر منحصر ہوگا۔ 4. مثانے کی ٹریننگ مثانے کی ٹریننگ کے ایک پروگرام سے مثانے اپنے میں زیادہ پیشاب جمع کرنے اہل بن سکتا ہے بغیر کسی ہنگامی احساس اور لیکیج کے خوف کے خواہ آپکا مثانہ غیر ضروری طور پر فعال ہی کیوں نہ ہو۔ ۔ 5. پیلوک فلور عضلات کی ٹریننگ پیلوک فلور کے عضلات کی ٹریننگ سےعضلات اس قدر مضبوط بن جاتے ہیں کہ وہ مثانہ اور آنتوں کو اچھی طرح کام کرنے پرقابو رکھتے ہیں۔ آپریشن سے قبل اپنے عضلات کی ٹریننگ کیجئے اورآپریشن کے فوری بعد شروع کر دیجئے (دیکھئے کتابچہ "پیلوک فلورعضلات کی ٹریننگ مردوں کیلئے")۔ 6. کانٹی نینس کی مصنوعات پیشاب کے نکلنے سے نبٹنے کیلئے کانٹی نینس کی مصنوعات وسیع پیمانے پر موجود ہیں۔ (دیکھئے کتابچہ "کانٹی نینس کی مصنوعات")۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکو مسئلے کے بارے میں کافی معلومات ہیں، کیا علاج موجود ہیں، وہ کتنی اچھی طرح کام کرتے ہیں، کہاں وہ غلط ہو سکتے ہیں، تاکہ آپ اپنے ڈاکٹر کی مدد سے درست علاج کو چن سکیں جوکہ آپ کے لئے بہترین ہو۔ |
Seek helpQualified nurses are available if you call the National Continence Helpline on 1800 33 00 66* (Monday to Friday, between 8.00am to 8.00pm Australian Eastern Standard Time) for free:
If you have difficulty speaking or understanding English you can access the Helpline through the free Telephone Interpreter Service on 13 14 50. The phone will be answered in English, so please name the language you speak and wait on the phone. You will be connected to an interpreter who speaks your language. Tell the interpreter you wish to call the National Continence Helpline on 1800 33 00 66. Wait on the phone to be connected and the interpreter will assist you to speak with a continence nurse advisor. All calls are confidential. * Calls from mobile telephones are charged at applicable rates. |
مدد حاصل کریںNational Continence Helpline پر یعنی 1800 33 00 66* پر پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے شام 8 بجے (آسٹریلین ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم) کے درمیان فون کریں تو تربیت یافتہ نرسیں بلا معاوضہ مندرجہ ذیل خدمات کیلئے دستیاب ہیں:
اگر آپکو انگریزی زبان بولنے یا سمجھنے میں دشواری ہے تو 13 14 50 پر فون کرکے ٹیلی فون انٹرپریٹر سروس کے ذریعے ہیلپ لائن سے مدد حاصل کریں۔ فون کا جواب انگریزی میں ہوگا اس لئے جو زبان آپ بولتے ہیں اسکا نام لیں اور انتظار کریں۔ آپکو ایسے مترجم سے منسلک کردیا جائیگا جو آپکی زبان بولتا ہے۔ مترجم کو بتا دیں کہ آپ کو National Continence Helpline سے 1800 33 00 66 پر بات کرنا ہے۔ رابطہ ہونے تک فون پر انتظار کریں اور پھر مترجم آپکو کانٹی نینس نرس ایڈوائزرسے بات کرنے میں مدد کریگا۔ تمام کالیں رازداری میں رہتی ہیں۔ * موبائل فون سے کی جانے والی تمام کالوں کی قیمت مروجہ شرح کے مطابق ہو گی۔ |